ایران امریکہ امن معاہدے کی امید۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ

May 25, 2026 · کامرس

ایران امریکہ امن معاہدے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2747 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 377 پوائنٹس جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 519 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔