میکسیکو،مسافر بس گہری کھائی میں جاگری،19 افراد ہلاک

میکسیکو (اُمت نیوز)وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔ بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں گری۔

بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پہلے سڑک کے ساتھ لگے پول سے ٹکرائی بعد ازاں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی ۔

بس میں سوار 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تا ہم 6 زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تا ہم اس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنےمیں مصروف ہے ۔