کم ازکم 15فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، فائل فوٹو
کم ازکم 15فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، فائل فوٹو

موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب اسرائیلی فوجیوں پرٹرک سے حملہ،5 ہلاک،50زخمی

تل ابیب: اسرائیلی دارالحکومت میں موساد کے ہیڈ کوارٹرکے قریب اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار ٹرک سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بس اڈے کے قریب کیا گیا جس میں 5فوجی ہلاک، 50 زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔

اسرائیل کی ایمبولینس سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے بتایا کہ کم ازکم 15فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے5 نے دم توڑ دیا۔

زخمیوں میں سے بیشتر اپنے بیس کو جانے والے فوجی ہیں۔اسرائیلی پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو مسلح شہریوں نے ہلاک کر دیا۔

تاحال جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 4 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے حملوں میں 4 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔