پی ٹی آئی کا یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسی طرح بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔