مانچسٹر میں مسجدِ بلال کو مشکوک خط موصول

مانچسٹر(اُمت نیوز)مانچسٹر کے علاقے پرسیٹوچ میں واقع مسجدِ بلال کو مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے تعلق ہے یا نہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

اس سے قبل رواں ماہ برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43 سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔