انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 68 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 337 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 532 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔