فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غزہ: 5 منزلہ عمارت پر اسرائیلی بمباری، 93 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں 5 منزلہ عمارت پر بمباری کر دی، جس میں  93 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق بم باری کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی پانچ منزلہ عمارت میں تقریبا 200 بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بم باری میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔