وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازع کو ختم کیا جائے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا(اُمت نیوز)ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازع کو ختم کیا جائے۔

مشی گن میں عرب امریکن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوارکاملا ہیرس کی وسکونسن میں ریلی سےخطاب میں کہاڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو یہ امریکا کے وجود کے لیے خطرہ ہوگا

ٹرمپ کا تشدد پر مبنی بیانیہ امریکی صدارت کیلئے رد ہوچکا،ٹرمپ سابق حریف نمائندگان کو عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں ۔

مزیدکہا ٹرمپ ڈیموکریٹ قیادت اورحمایتوں کا موقف گن پوائنٹ سے تبدیل کرانا چاہتے ہیں،جس میں وہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے۔