سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرگئی،13 افراد ہلاک

سربیا(اُمت نیوز)سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اورکٹرز کی مدد سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکالا۔

حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر نو کا کام موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی تھی

۔ حادثے کے وقت اسٹیشن پر بنے بنچوں پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔