فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث لاہور میں سرکاری اور نجی پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

مریم  اورنگزیب نے کہاکہ  سموگ کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلیے بند کیے جا رہے ہیں،پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظررکھی جائے،سرکاری اور نجی اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی، بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا۔

ان کاکہناتھا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھویں سے فضاآلودہ ہوئی،لاہوربارڈرکےعلاقےمیں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا۔

سینئر صوبائی وزیرکاکہناتھا کہ لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی،پہلی بارسموگ سےنمٹنےکیلیے8ماہ سےکام کیاجارہاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنےسموگ پرقابوپانےکیلئےتمام متعلقہ اداروں کواہداف دیئے،سموگ سےبچاؤکےحکومتی پلان پرسختی سےعملدرآمدکرایاجارہاہے،ماحولیاتی تحفظ کےادارےمیں قائم’’وارروم‘‘24گھنٹےجنگی بنیادوں پرکام کرہاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ غیرقانونی بھٹوں کومسمارکیاجارہاہے،فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کیا ہے،پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلیےبندرہیں گے۔