اسرائیل کا حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرعزالدین الحداد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حماس یا القسام بریگیڈز کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 یروشلم: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈر عز الدین الحداد کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق عز الدین الحداد اس وقت غزہ میں حماس کے سب سے سینئر ترین فوجی کمانڈر ہیں اور وہ اسرائیل کی ‘موسٹ وانٹڈ’ (شدید مطلوب) افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

فضائی حملے کے بعد عز الدین الحداد کی حالت یا ان کے زندہ ہونے یا مارے جانےحماس یا القسام بریگیڈز کی جانب سے اس اسرائیلی حملے اور اپنے کمانڈر کی صورتحال کے حوالے سے تاحال کوئی باقاعدہ ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی حکام کا ماننا ہے کہ عز الدین الحداد 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حماس کے بڑے حملوں کے اہم ترین ‘ماسٹر مائنڈز’ اور منصوبہ سازوں میں سے ایک ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ طویل عرصے سے اسرائیل کے اہم اہداف میں شامل تھے۔