صدارتی انتخاب ہارنے کے بعدوائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا،ڈونلڈٹرمپ

امریکا(اُمت نیوز)سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

پینسلوینیا کے شہر لٹز میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی،انہیں سچ میں لگتا ہے کہ اس وقت انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا،ہمارے پاس بہت کچھ تھا لیکن آج ہر پولنگ بوتھ پر سینکڑوں وکیل کھڑے ہیں۔