مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن ترمیمی لائی جاسکتی ہے، فائل فوٹو
مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن ترمیمی لائی جاسکتی ہے، فائل فوٹو

تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3سے بڑھاکر5سال کرنے کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3سے بڑھاکر5سال کرنے کا بل منظورکرلیاگیا۔

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل منظورکیا،پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961 اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 میں ترمیم کے بل بھی منظور کرلیے گئے۔

تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جس کے مطابق  پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا،  تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔

حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان سارجنٹ ایٹ آرمز بیچ میں موجود رہے،  اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران قانون سازی کا عمل جاری رہا۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔