شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پرایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا، فائل فوٹو
شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پرایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا، فائل فوٹو

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پرایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔