جارجیا،5 پولنگ بوتھز پر بم کی غیر مصدقہ دھمکیاں موصول

امریکا(اُمت نیوز)امریکی ریاست جارجیا میں 5 پولنگ بوتھز پر بم کی غیر مصدقہ دھمکیاں موصول ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھمکیوں کے باعث دو مقامات سے ووٹرز کے انخلاء پر ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ٹوکوب کاؤنٹی میں تاخیر کے پیش نظر ووٹنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔

جارجیا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے تانے بانے روس سے ملتےہیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ ان افواہوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔