ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی فون بینک سے ووٹر کو کال

امریکا(اُمت نیوز)امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے واشنگٹن میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام فون بینک کا دورہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے فون بینک میں کام کرنے والے ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور فون بینک سے ووٹر کو خود کال بھی کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے ووٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ووٹ دیا ہے؟، ووٹر کے جواب پر ڈیموکریٹک امیدوار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب 47ویں امریکی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔