امریکا: 50 ریاستوں میں سے 25 میں ٹرمپ، 18 میں کملا کامیاب

امریکا(اُمت نیوز)امریکی صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں 50 میں سے 43 ریاستوں کے نتائج آگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان نتائج کے مطابق 50 ریاستوں میں سے 25 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور 18 ریاستوں میں کملا ہیرس کامیاب ہوئی ہیں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا، ٹیکساس، لوئزیانا، الاباما، مسی سپی، ارکنساس، اوکلاہوما، اوہائیو، انڈیانا، نبراسکا، وائیومنگ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، میزوری، یوٹا، ٹینیسی، ساؤتھ کیرولائنا، کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نیویارک، الی نوائے، ورمونٹ، میساچوسٹس، کنیٹیکٹ، روڈ آئی لینڈ، نیو جرسی، ڈیلاویئر، میری لینڈ میں کامیاب ہوئی ہیں۔

امریکا کی 50 ریاستوں میں 538 الیکٹورل کالجز ہیں۔ یہاں کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کُل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔