اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 92 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ جبکہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔