امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری سپیچ

امریکا(اُمت نیوز)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری سپیچ میں کہا ہے کہ امریکی عوام کا ایک بار پھر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کے بغیر میری جیت ممکن نہیں تھی،امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا،ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرینگے،بہترین کمیونیکیشن سسٹم فراہم کرنے پر ایلن مسک کا بھی شکریہ اداکرتاہوں۔