فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹیکساس ، امریکن پاکستانی سلیمان لالانی نے کتنے ووٹ لیے؟

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے انتخابات میں سلیمان لالانی بھی اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سلیمان لالانی کو32 ہزار 141 ووٹ ملے جوکہ 56 اعشاریہ1 فیصد ہیں، ان کے ری پبلکن حریف لی سیمنز کو 25 ہزار 197 ووٹ ملے جو43 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔سلیمان لالانی نے 10 جنوری 2023 کو اسمبلی کی نشست سنبھالی تھی اوران کا ٹرم اگلے سال 14 جنوری کو ختم ہورہا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران دیے گئے انٹرویو میں سلیمان لالانی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو صرف صدارتی الیکشن ہی نہیں مقامی اور ریاستی سیاست میں بھی بھرپور کرادا کرنا چاہئے۔پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ یعنی حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کررہے تھے، انکے حریف کا تعلق کمیونٹی سروسز سے ہے۔

2022 میں سلیمان لالانی نے ری پبلکن حریف ڈین میتھیوز کو شکست دی تھی۔ اس الیکشن میں ڈاکٹرلالانی کو 28 ہزار 312 جبکہ ڈین میتھیوز کو 21 ہزار 131 ووٹ ملے تھے۔