فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد

لندن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے بھی مبارکباد موصول ہو گئی ہے، پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نےعمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی گئی، یہ کامیابی حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔

پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’یہ کامیابی مستقبل کی امیدوں کیلیے ایک نوید کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اب دنیا کے مسائل مستقل حل کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے غزہ تنازع کا تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی فتح کے بعد فلسطینیوں پر جاری بربریت ختم ہوگی اور اس تنازع کا بھی دیرپا حل نکلے گا۔