خطے کے تمام مسائل کا ذمے دار اسرائیل ہے، ایرانی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف
خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بیرونی طاقتوں پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنی اندرونی صلاحیتوں اور طاقت کے بل بوتے پر نیا علاقائی نظام تشکیل دیں۔ایرانی اسپیکر
فائل فوٹو
تہران : ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے تمام تر مسائل کا واحد ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جاری جنگ کے نتیجے میں خطے پر قائم امریکی بالادستی اور رعب اب مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بیرونی طاقتوں پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنی اندرونی صلاحیتوں اور طاقت کے بل بوتے پر نیا علاقائی نظام تشکیل دیں۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ حالیہ حالات کے تناظر میں اب مسلم ممالک کے درمیان “مستحکم ہم آہنگی اور اتحاد” ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے، جس سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔