ایران جنگ سے امریکا کو نقصان پہنچا،ٹرمپ نے اعتراف کرلیا
ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ فوجی کارروائی کا بنیادی مقصد تھا اور مستقبل میں تاریخ اس فیصلے کو درست ثابت کرے گی۔
ایران جنگ سے امریکا کو نقصان پہنچا،ٹرمپ نے اعتراف کرلیا
ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کو مزید بڑھانے کے خواہاں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ فوجی کارروائی کا بنیادی مقصد تھا اور مستقبل میں تاریخ اس فیصلے کو درست ثابت کرے گی۔
امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ممکنہ انتخابی نقصان کی وجوہات پر بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، اسرائیل مخالف جذبات اور حکومت کی سخت امیگریشن پالیسیوں نے انتخابی نتائج پر اثر ڈالا۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ تہران باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ اگر سفارت کاری کے ذریعے ایران کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ممکن ہو تو جنگ کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔
تاہم مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کسی قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں اور اپنے قومی حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔