نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی 48 گھنٹوں میں رہائی کا امکان، ذرائع
نورین نیازی چند روز قبل بلڈ پریشر میں شدید اضافے اور طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہی تھیں، ان کی طبی بنیادوں پر رہائی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے
فائل فوٹو
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی طبی بنیادوں پر اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جیل سے رہائی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نورین نیازی چند روز قبل بلڈ پریشر میں شدید اضافے اور طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہی تھیں، جس کے بعد ان کی طبی بنیادوں پر رہائی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے تمام قانونی اور طبی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگلے دو روز کے اندر ان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کیے جانے کی توقع ہے۔