کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت شیئر کرنے پر خاتون کو قید و ملک بدری کی سزا
خاتون نے 5 سال رشتے دار لڑکی کی ویڈیو والدین کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کی تھی
November 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ابو ظہبی:دبئی میں کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا سنادی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون کو ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی، خاتون نے 5 سال رشتے دار لڑکی کی ویڈیو والدین کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کی تھی۔
کم سن لڑکی فیملی تقریب میں ڈش کا نام غلط ادا کر رہی تھی، لڑکی کے والد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد حکام سے رابطہ کیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویڈیوز بغیر اجازت شیئر یا فارورڈ کرنے والے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔