اسلم غوری سمیت تین رہنماؤں کو ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا

تینوں رہنماؤں کو اسلام آباد کے علاقے آئی الیون میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے روکا گیا

November 10, 2026 · قومی
اسلم غوری سمیت تین رہنماؤں کو ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا

اسلم غوری سمیت تین رہنماؤں کو ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو دیگر رہنماؤں قاری افتخار اور مفتی خالد سمیت مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

جے یو آئی کے مطابق تینوں رہنماؤں کو اسلام آباد کے علاقے آئی الیون میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے روکا گیا۔ تین گاڑیوں میں سوار 12 سے زائد نامعلوم افراد نے انہیں اپنی گاڑیوں میں منتقل کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کو تقریباً ایک گھنٹے تک اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر گھمایا جاتا رہا، جس کے بعد انہیں سڑک کنارے اتار دیا گیا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد جامع فاروق اعظم، مدرسہ آئی نائن کے استاد اور جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔