فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیل کے لبنا ن پر حملے ،60 افراد شہید، حزب اللہ نے بھی 120 راکٹ داغ دیے

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیئے جس سے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور120 راکٹ داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں برطرف سابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں، غزہ سے فوج نہ نکالی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔