فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کا دفتر بند کیا نہ رہنماؤں کو ملک چھوڑنے کا کہا؛ قطر

دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کو عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی سفارت کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ قطر نے حماس کے تمام رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کا بھی کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے دباؤ پر قطر نے حماس کے دفاتر بند اور رہنماؤں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

تاہم قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں ان افواہوں کی سختی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ قطر کے بعد اب کسی بھی دوسرے ملک کو حماس کے رہنماؤں کو اپنے یہاں محفوظ جگہ نہیں دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔