غزہ،اسرائیل کی جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بمباری،30 فلسطینی شہید

 

غزہ ( اُمت نیوز ) اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں ٹینکوں کی مدد سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک بڑی کارروائی شروع کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، زمینی حملے کا ہدف نصیرات پناہ گزین کیمپ تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک مقامی فلسطینی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اس وقت گولہ باری شروع کر دی جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں داخل ہوگئے، یہ پناہ گزین کیمپ غزہ میں قائم کیے گئے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے ، اسرائیلی ٹینکوں کی اس اچانک چڑھائی سے پناہ گزین کیمپ میں موجود خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔