فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹراپارٹی انتخابات کیس، پی ٹی آئی نے 21 اکتوبرکے فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کو یکطرفہ فیصلہ دیا،سپریم کورٹ کا 21 اکتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے،13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کیخلاف درخواست منظور کی جائے۔