فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چینی شہری نےطلاق کا غصہ شہریوں پر نکال دیا، 35 ہلاک،43 زخمی

چین کے شہر ژوہوئی میں ایک ڈرائیور نے  کارشہریوں پر چڑھا دی۔ واقعے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 43 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

کار ڈرائیور کی شناخت 62 سالہ فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔گرفتار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سیکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے۔پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا۔