اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

 

اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے ہلاک 5 فوجیوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف کا اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے یورپی وزرائے خارجہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق پر خدشات دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی شق کے تحت اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے کی قرارداد پیش کروں گا۔