بھارت کو نیوزی لینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

نیوزی لینڈ(اُمت نیوز)بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت کے بعد خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔

اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اس ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر پر ہوگا، اس سلسلے میں او ٹی اسکوائر پر ریفرنڈم کی تیاریوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کیوی ہم منصب سے خالصتان ریفرنڈم پر بات کی تھی، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔