کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے، فوٹو سوشل میڈیا
کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے، فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی فوج کا بھرتی کیلیے آنے والے کشمیری نوجوانوں پر بدترین تشدد

سرینگر: بھارتی فورسز کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بار بار دیکھنے کو آتا ہے، اس بار بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے دردناک مناظر سامنے آئے ہیں۔

کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسزکے مظالم کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرتی کے لیے آنے والے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو بےدردی سے مارا جارہا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی افواج کا غیر پیشہ ورانہ اور پرتشدد رویہ واضح ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی بربریت کی متعدد ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں۔