ہندو خاتون امریکہ کی نئی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد

امریکا(اُمت نیوز)دنیا کی طاقتور ہندو خاتون تلسی گبارڈ امریکہ کی نئی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ہوں گی جو 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی۔

’’کرما یوگی‘‘کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو امریکی ہیں جن کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں تاہم ان کی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا۔

تُلسی گبارڈ پہلی شادی 2006 میں طلاق پر ختم ہوئی، دوسری شادی 2015میں ہوئی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں،تلسی نے امریکی پارلیمنٹ میں بھگوت گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا، ان کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، انہوں نےگجرات فسادات میں مودی پر امریکی ویزا پابندی کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔