لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 افراد زخمی

لبنان(اُمت نیوز)لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواح میں میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، تل ابیب میں شاپنگ مال کے قریب بھی کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد وسطی اسرائیل میں حملوں کے سائرن بجا دیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی تل ابیب میں میزائل گرنے سے آگ بھی لگ گئی تھی جبکہ لبنان سے فائر کیے گئے کئی میزائل تباہ کر دیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوامِ متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔