فائل فوٹو
فائل فوٹو

کچھ تو گڑبڑ ہے، اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی طلاق کا اعلان

ممبئی: آسکر یافتہ بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنی طلاق کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موہنی ڈے نے گزشتہ روز اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی طلاق سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہم اب بھی ساتھ کام کرتے رہے گے، براہِ مہربانی ہماری رازداری کا خیال رکھیے اور ہمارے متعلق بلا ضرورت تبصروں سے گریز کیجیے۔

واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں۔

انہوں نے اے آر رحمٰن کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کیا ہے، جبکہ گزشتہ برس انہوں نے اپنا پہلا البم ریلیز کیا ہے۔