کاروبار کا آغاز 705 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، فائل فوٹو
کاروبار کا آغاز 705 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،نیاریکارڈ قائم ہو گیا

کراچی: اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1509.68 پوائنٹس یا 1.58 فیصد اضافے سے 97056.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکل اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ این آر ایل، حیسکول، پی ایس او، ای ایف ای آر ٹی، ایچ بی ایل اور این بی پی سمیت کمپنیوں کے حصص میں مثبت کاروبار ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے سیاسی احتجاج کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی کے باعث یہ خریداری دیکھنے میں آئی ہے ۔حالیہ ہفتوں میں مثبت میکرو اکنامک اشارے اور کلیدی پالیسی شرح میں مزید کمی کے تخمینوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی سے 95,546.45 پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔