فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کا یوکرین پر سب سے بڑے میزائل سے حملہ

کیف: یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) سے حملہ کیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اہم اداروں، عمارتوں اور ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں غیر جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 26افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ایک تزویراتی ہتھیار ہے جو ایٹمی وارہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی دفاع میں اس میزائل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کی وارننگ کے باوجود یوکرین کی جانب سے روس کے اندر امریکی اور برطانوی میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق ان حملوں کے جواب میں روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جنگ میں اس قدر طاقت ور ہتھیار کا یہ پہلی بار استعمال ہے۔