اومان: اردن کی عدالت نے سابق پارلیمنٹیرین کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔
سابق پارلیمنٹرین عماد العدوان ہتھیاروں اور سونے کی کھیپ اسمگل کرنے میں قصور وار قرار پائے۔ دیگر 3 ملزمان پر بھی مغربی کنارے میں ہتھیاروں اور سونے کی اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 3 ملزمان کو 10، 10 سال قید اور ایک ملزم کو 15سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
اپریل 2023 میں اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں العدوان کی گرفتاری کا انکشاف کیا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق العدوان کو مغربی کنارے میں ہتھیار اور سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
اردن کے پراسیکیوٹر جنرل نے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے بعد مئی 2023 میں العدوان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ 36 سالہ عماد العدوان اردنی پارلیمنٹ کے سب سے کم عمر رکن تھے۔