فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے لبنان سے معافی مانگ لی

تل ابیب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی ہے۔

لبنانی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا جہاں پہلے سے حزب اللہ سے لڑائی جارہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ وہ لبنانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ صرف حزب اللہ کے خلاف لڑرہی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اس حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے ال امیریہ میں لبنانی فوج کے اڈے پر حملے کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔