تل ابیب: باغی فورسز کے دمشق میں داخلے کے بعد اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے شام کے ساتھ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بفر زون میں افواج تعینات کر دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم بفر زون کے تحفظ اور اسرائیل اور اس کے شہریوں کے دفاع کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
فوج نے زور دیا کہ وہ شام کے اندرونی واقعات میں مداخلت نہیں کرتی۔
بفر زون تقریباً 80 کلومیٹر طویل ہے اور اس کا رقبہ 235 مربع کلومیٹر ہے جو کہ گولان کی پہاڑیوں کے مقبوضہ حصے کو شام کے باقی حصوں سے الگ کرتا ہے۔