فرانس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک،حملہ آور گرفتار

فرانس(اُمت نیوز)فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مرنے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔

حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالےکردیا، ملزم نے 5 افراد کو مارنے کا بھی اعتراف کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں اس حوالے سے فرانسیسی وزارت داخلہ کا بیان سامنے نہیں آسکا۔

ڈنکرک کے میئر کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔