شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بچیاں زخمی ہوگئیں، بچیاں گھر سے پڑھنے کے لئے جارہی تھیں کہ دھماکے کا شکار ہوگئیں۔
بچیوں کی عمر 9 اور 10 سال بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلع بھر کی بجلی تیسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔
ٹیسکو حکام کے مطابق بجلی کی مین لائن سیدگی کے مقام پر قبائل نے زنجیر ڈال دی ہے۔