دمشق: ہیت التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ نے ایچ ٹی ایس مسلح ونگ تحلیل کر کے اسے شامی فوج میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ کا کہنا ہے کہ کرد علاقوں کو شام کی نئی قیادت کے تحت لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرد عوام شامی عوام کا حصہ ہیں، شام تقسیم نہیں ہوگا، کوئی وفاقی نظام نہیں ہوگا۔
فوجی مقامات پر اسرائیلی حملوں، جنوبی شام میں دراندازی کو نا انصافی سمجھتے ہیں، اس مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری سے مدد کی درخواست کرتے ہیں۔
مرہف ابو قصریٰ نے امریکا اور مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ٹی ایس، احمد الشرا پر سے دہشتگردی کا لیبل ختم کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لیبل نا انصافی ہے اور تنظیم بالآخر ریاستی اداروں میں ضم ہو جائے گی۔