سعودی عرب نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دوران اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کے3 سال بعد اتوار کے روز کابل میں اپنے سفارت خانے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا کہ برادر افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کرنے کی حکومت سعودی عرب کی خواہش کی بنیاد پر 22 دسمبر سے کابل میں سلطنت کے مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کابل میں سعودی نمائندگی کی سطح کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔