شام کے صوبے طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
شامی مبصرین کے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کے دوران ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔
شامی وزیرِ داخلہ محمد عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں مظالم کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے۔