روسی صدر کا آذربائیجان کے ہم منصب سے طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت

 

ماسکو: روسی صدر نے آذربائیجان کے ہم منصب سے طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان کریملن کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، طیارہ آذربائیجان سے روس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ طیارے پر عملے سمیت 67 مسافر سوار تھے، 28 حادثے میں زندہ بچ گئے۔