نئی دہلی: سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما من موہن سنگھ حال ہی میں بیمار ہو گئے تھے اور انہیں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرمعاشیات من موہن سنگھ نے 2 مرتبہ بھارت کی حکمرانی کی وہ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔
من موہن سنگھ نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے معیشت کو لبرلائز کیا، وہ ایک معیشت دان سے سیاست دان بنے اور مرکزی بینک کے گورنر بھی رہے۔