دمشق: شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپوں میں 120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔